عوام حکومت کے خلاف ہوچکی ہے ،شیخ سلمان سرور
سنجوال کینٹ(نامہ نگار)ضمنی الیکشن سے ثابت ہوگیاہے کہ عوام موجودہ حکومت کے خلاف ہوچکی ہے عوام نے مسلم لیگ(ن)کے امیدوارں کو کامیاب کرکے موجودہ حکومت کے خلاف فیصلہ دیاہے مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان حال ہے تحریک انصاف کی حکومت سے عوام تنگ آچکی ہے مہنگائی عروج پر ہے غریب لوگ دو وقت کی روٹی کو تر س رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلمان سرور نے اپنے ایک بیان میں کیاہے انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت کا عوام پر پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بجلی گیس کی آئے روز بڑھتی قیمتوں سے مہنگائی کاسونامی آئیگا ہچکولے کھاتی معیشت ،او ر قرضوں کے انبار نے ملکی معیشت تباہی کو دہانے پر کھڑ ا کردیا ہے عوام کو سبز باغ اور بلند و بانگ ہوائی دعوے کرنیوالوں نے عوام کو کچھ نہیں د یا عوام تبدیلی سرکار سے بیزار قائدمیاں نواز شریف کی جانب دیکھ رہی ہے اپنے بیان میںانہو ںنے کہا کہ تبدیلی سرکار نے پیٹرولیم منصوعات ، بجلی گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو فی الفور واپس لیاجائے ۔