عوام کرپٹ حکومت کے کالے کرتوت جان چکی ہے : لالہ شبیر
بیول (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما لالہ شبیر نے کہا کہ سکھر ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بھی بی بی شہید اور بھٹو کے جیالے اپنی پارٹی کی کامیابی کو ہی جمہوریت کی بقاسمجھتے ہیں اور اس سلیکٹڈ حکومت اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو نہیں مانتے اب ابتدا ہو چکی ہے اب نااہل مینڈیٹ چوری کرنیوالے حکمرانوں کی اب خیر نہیں انہیں اب جانا ہو گاجبکہ انکا اقتدار چوری کرنے کا ہے اور انہیں اب کوئی بھی سہارا نہیں دے گا جیسے اب میدان مارا ہے اسی طرح سینٹ الیکشن میں الیکشن چوروں کے خلاف سرپرائز آئے گا کیونکہ عوام کرپٹ حکومت کے کالے کرتوت جان چکی ہے اب تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے کرپٹ ٹولے کو اب جانا ہوگا 2021کا سال الیکشن کا سال ہے۔