ہارون گائوں میں بجلی کے پو ل مقررہ جگہ پر نہیں لگائے گئے ،وحید خان
حضرو (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگی ر ہنما محمد وحید خان نے کہا ہے کہ ہارون گائوں میں تحریک انصاف کی طرف سے لگائے گئے بجلی کے پول جہاں لگانے تھے وہاں لگانے کی بجائے دوسری جگہ پر لگا دیئے گئے ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس سے قبل بھی 100کیوی بجلی کا ٹرانسفارمر منظور ہوا جس کو بلاوجہ ہمیں پریشان کرنے کیلئے 50کیوی کا لگایا گیا جس سے بجلی کی کمی بھی پوری نہ ہو سکی جس سے ہمارے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے سابق وفاقی وزیر وسنیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب شیخ آفتاب احمد سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا محمد وحید خان نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) کے ووٹر اور سپورٹرز کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں یوسی ہارون کے عوام کے مسائل جوں کے توں پڑے ہیں انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے راہنمائوں کے مسائل حل کرنے بجائے ان میں مزید اضافہ کیا جا رہاہے ۔