سٹارز اکیڈمی ملتان کیمپس میں ہونیوالے مقابلے میں 96 سکولوں کی شرکت
ملتان (پ ر)سٹارز اکیڈمی لاہور ملتان کیمپس کا ہرسال کی طرح اس سال بھی نوویں اور دسویں کے طلبہ و طالبات کے درمیان ’’ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی مقابلہ‘‘ سلوگن کے نام سے سٹارز ٹیلنٹ ہنٹ منعقد ہوا۔ جس میں سابق پرنسپل ایمرسن کالج ملتان میاں محمد نواز نے شرکت کی۔ سٹارز ٹیلنٹ ہنٹ میں جنوبی پنجاب کے 96 سے زائد سکولوں کے نہم اور دہم کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ جس میں نہم کے طالب علم سید اربش علی شاہ نے 100 میں سے 91 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور نہم کے طالبہ حمائمہ اشرف نے 100 میں سے 89 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دہم کی طالبہ عائشہ نورین نے 100 میں سے 88.75 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر سابق پرنسپل امیرسن کالج ملتان میاں محمد نواز‘ سٹارز اکیڈمی ملتان کیمپس کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد اطہر ملک اور سٹارز اکیڈمی ملتان کے کیمپس منیجر ملک عبدالوحید گسورہ نے پوزیشن حاصل کرنیوالے طالبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔