شہر سلطان پولیس کیخلاف نوجوان کا احتجاج‘ خاندان کے ہمراہ خود سوزی کی کوشش
شہر سلطان(نامہ نگار) پولیس تھانہ شہرسلطان کاستایاہوانوجوان کی پورے خاندان کے ہمراہ تھانہ شہرسلطان کے سامنے پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی تفصیلات کیمطابق شہرسلطان کے نواحی قصبہ عنائیت پور کے محمد جعفر گبول اپنے بیٹے شہزاد گبول کا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کی کاروائی کیلئے تھانہ شہرسلطان کودرخواست گزاری کاروائی نہ ہونے اور باربارتھانے کے چکرلگالگاکے دلبرداشتہ ہوکر پورے خاندان کے گیارہ افرادجس میں خواتین معصوم بچے پٹرول کی کینیں لے کر تھانہ شہر شلطان کے مین گیٹ پر آگئے اور گیارہ افراد نے خود کو پٹرول میں بھگولیالیٹرنکال کرخودسوزی کرنے کی والے ہی تھے کہ اچانک کسی نے محرر تھانہ شہرسلطان غلام مصطفے کو اطلاع کردی پولیس نے تمام افراد کو خود سوزی سے بچا لیا ۔