ایم ایس نشتر نے برخاست ملازمین کو بحال کر دیا‘ پیرا میڈیکل سٹاف کا اظہار تشکر
ملتان (سپیشل رپورٹر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر ہسپتال کی کاوش، ایم ایس نشتر ہسپتال نے تمام برخاست ملازمین کو بحال کر دیا پیرا میڈیکل اسٹاف کا اظہار تشکر۔ اجلاس تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے پیرا میڈیکس اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر رانا عامر نے کی، جنرل سیکرٹری چوہدری سعید احمد۔چیف آرگنائزر ملک منور بوسن، سرپرست اعلی راؤ عرفان، آرگنائزر چوہدری سمیع اللہ نے کہا کہ ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری کے مشکور ہیں جنہوں نے ایسوسی ایشن کے جائز کاموں کے لئے ہمیشہ فوراً احکامات جاری کئے جس میں ایم ایس نشتر ہسپتال نے آخری برخاست ملازم فاروق نیاز کو بھی دوبارہ ملازمت پر بحال کردیا۔ چیئرمین وسیم سلیم نے کہا کہ ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری ملازمین اور ادارے کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ ہم ایم ایس کے تمام مثبت کاموں میں ان کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔