نیاز کلب حیدرآباد نے آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

حیدرآباد(نامہ نگار):سروری شوٹنگ بال کلب کے زیر اہتمام آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے شاندار مقابلے نیاز کلب حیدرآباد کی فتح کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئے ، سروری اسپورٹس کمپلیکس ،حسین آباد ، حیدرآباد میں کھیلے گئے آل پاکستان اللہ وسایو خان بھٹی ،ڈاکٹر محمد ابراہیم اور جاوید اقبال جونیجو میموریل شوٹنگ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 70 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا ،10 سال بعد آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سندھ کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جس میں نیاز کلب حیدرآباد نے ٹھیبا کلب ٹنڈوالیار کو 26-30 سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔ نیاز کلب حیدرآباد کے محبوب سولنگی کو شاندار کھیل پیش کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آغا سہیل پٹھان ، صداقت جتوئی ، علی جان دہری ، انیل حیدر ، آغا اشرف علی پٹھان ، آغا صبور پٹھان ، غلام حسین پٹھان ، فخر عباس ، ابراہیم کھمبر ، محمد موسی کاکڑ ، شکور داسو ، علی محمد پٹھان و دیگرنے فاتح ، ٹیموں کو ٹرافی ، میڈلز اور انعامات تقسیم کئے۔ جبکہ ایونٹ کے تمام کھلاڑیوں ، تماشائیوں اور معزز مہمانوں کو بھی تحائف پیش کیے گئے۔ شوٹنگ بال کی اختتامی تقریب میں رمیز راجہ ، ناظم ہدایت اللہ لاشاری اور محمد اسماعیل کوسو نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اختتامی تقریب کے بعد محفل موسیقی منعقد کی گئی جس میں گلوکارہ فرح شاہین ، کہکشاں ، کائنات ، فزا مروہ گروپ۔ مزاحیہ اداکار قادر بخش میتھ۔ ، قاضی بدر اور دیگرنیشاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جبکہ حیدرآباد کے مختلف اسکولوں سے طلباء و طالبات نے ٹیبلوز پیش کئے ، اس تقریب کے منتظمین آغا عبد الصبور پٹھان ، غلام حسین پٹھان ، آغا فہد ، قاضی احمد مصطفی تھے۔ اس موقع پر عبداللہ سنی ، ذوالفقار سہاتو ، عاصم پٹھان ، شازم پٹھان ، علی ، ارباز اور دیگر بھی موجود تھے۔