چینی سرمایہ کاروں کو چین کے نئے سال کی مبارکباد پیش کرنے کیلئے تقریب
لاہور( کامرس رپورٹر)پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری میں چینی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو چین کے نئے سال کی مبارکباد پیش کرنے کیلئے چیمبر کے صدر ایس ایم نوید کی صدارت میں ایک تقریب ہوئی جس میں چیمبر کے، سینئرنائب صدر داؤد احمد، نائب صدر خالد رفیق چوہدری اور اراکین مجلس عاملہ کے علاوہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی ماہرین اور چینی کاروباری افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔