11 ماہ بعد ڈگریوں کی فزیکل ویری فکیشن پر پابندی ختم
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے گیارہ مہینوں بعد ڈگریوں کی فزیکل ویری فکیشن پر پاپندی ختم کر دی، ریجنل دفتر میں فزیکل ویری فکیشن 5 ہزار روپے ارجنٹ فیس کے عوض کی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی فزیکل ویری فکیشن سے پاپندی اٹھالی ہے۔ طلباء اپنی ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی ریجنل دفتر میں آکر کرا سکتے ہیں، ڈگریوں کی فزیکل ویری فکیشن کی سروس صرف ارجنٹ فیس کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔ طلباء 5 ہزار روپے ارجنٹ فیس ادا کر کے ریجنل دفتر سے ڈگریوں کی تصدیق کرا سکتے ہیں۔ ایچ ای سی کی نارمل فیس کے ساتھ ڈگریوں کی آن لائن تصدیق جاری ہے۔