قصبہ گورمانی میں آٹے کی قلت‘ سرکاری سٹالز پر خواتین کا بھی رش
قصبہ گورمانی (نمائندہ نوائے وقت) قصبہ گورمانی و گردونواح میں آٹے کی شدید قلت‘ سرکاری سٹالز پر بزرگ شہریوں اور خواتین کا رش‘ شہریوں کا کہنا ہے کہ چار روز سے ایک تھیلے کیلئے لائنوں میں لگ کر بھی آٹا نہ مل سکا انتظامیہ غریبوں سے مذاق کررہی ہے آٹا لینا تو انتہائی مشکل ہو گیا شہریوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔