پیف کو ادائیگیوں کیلئے فنڈز جاری
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پیف کو ادائیگیوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے گئے بتایا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو 1ارب10کروڑ روپے کی ادائیگیوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، یہ پیمنٹ پارٹنر سکولوں کو ما ہ دسمبر 2020کی جاری کی گئی ہیں۔ ترجمان پیف کے مطابق پیف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پارٹنر سکولوں کی سفارشات پر ڈراپ آؤٹ بچے، نئے داخل ہونے والے اور ایسے بچے جن کا نادرا کے ذریعے اکتوبر 2020میں تصدیقی عمل مکمل ہو چکا ہے ان تمام بچوں کے بقایا جات کی مد میں 1 ارب 80کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے فنڈز موصول ہوتے ہی پارٹنر سکولوں کو تمام بقایا جات، جنوری اور فروری 2021کی ادائیگیاں بھی کر دی جائیں گی۔