ضمنی الیکشن عوام نے تبدیلی سرکار کو مسترد کردیا: سعید منیس
چوک میتلا(خبر نگار)ضمنی الیکشن میں اپوزیشن کی جیت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام نے تبدیلی سرکار کو مسترد کر دیا ہے سلیکٹڈ نمائندے دھا ندلی اور دھو نس سے اپوزیشن کو دبا نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں سابق ایم این اے مسلم لیگ ن سعید احمد خان منیس سابق صوبائی منسٹر آصف سعید خان منیس کی محمد ناصر خان کھچی ملک احمد فاروق کھو کھر زاہد اقبال خان منیس رزاق نواز خان پا ندہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو تفصیل کے مطا بق سابق ایم این اے مسلم لیگ ن سعید احمد خان منیس سابق صوبائی منسٹر آصف سعید خان منیس نے ایکس وائس چیئر مین محمد ناصر خان کھچی ایکس وائس چیئر مین ملک احمد فاروق کھو کھر صدر لورز سعید منیس گروپ زاہد اقبال خان منیس ایکس جنرل کو نسلر رزاق نواز خان پا ندہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار صرف ووٹ نہیں بلکہ الیکشن کمشن کا عملہ بھی چوری ہو گیا دھند کا بہانہ بنا کر این اے75کے حتمی نتائج میں تاخیر برتنا افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ آٹا چینی بجلی گیس دوائی و دیگر اشیاء چوری کے ساتھ ساتھ اب تو الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری کر لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ اب عوام نے مدینہ کی ریاست کو مسترد کر دیا ہے اور حکو متی نمائندے جو مرضی حربے استعمال کر لیں انشاء اللہ جیت مسلم لیگ ن کی ہو گی اس موقع پر خرم خان عبدالرشید پپو گجر ریحان خان منیس ایڈووکیٹ چوہدری ادریس ایڈووکیٹ رانا سراج حافظ ماجد مطلوب بھٹہ و دیگر بھی مو جود تھے