انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈ مور پاکستانی کھانوں اور لوگوں کے فین ہو گئے
کراچی (وائس آف ایشیا) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6 میںپشاور زلمی کے کھلاڑی انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈ مور پاکستان، یہاں کے لوگوں اور کھانوں کے فین ہو گئے، پشاور زلمی کی نمائندگی پر پر خوش ٹام کوہلر کیڈ مور نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کا حصہ بننے پر فخر ہے، کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ہے،شعیب ملک اور کامران اکمل جیسے تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا یادگار ہے۔ پاکستان بہترین ملک ہے۔ یہاں کے لوگ، کرکٹ فینز، کلچر اور یہاں کے کھانوں کا فین بن گیا ہوں۔