سندھ میں لاپتہ ہونیوالا تھانہ روہیلانوالی کا اے ایس آئی معطل‘ تحقیقات شروع
مظفرگڑھ(نامہ نگار)صوبہ سندھ جاکر لاپتہ ہونے والے تھانہ روہیلانوالی کے اے ایس آئی کو معطل کرکے اسکے خلاف انکوائری شروع کردی گئی.تفصیلات کیمطابق تھانہ روہیلانوالی کا اے ایس آئی ظفر حسین اغواء کاروں کی ریکی کے لیے صوبہ سندھ گیا تھا،17 فروری کو نوابشاہ کے قریب اے ایس آئی ظفر نے اپنے اہلخانہ کو فون کرکے اپنی جان کو خطرے میں بتایا تھا،،ٹیلیفونک رابطہ منقطع ہونے پر اے ایس آئی کے اہلخانہ نے اسکے اغواء کا خدشہ ظاہر کیا تھا.پولیس ذرائع کیمطابق غائب ہونے والے اے ایس آئی کا فون آن ہونے پر ٹریس کیاگیا،فون کے ذریعے صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے تھانہ مورو کی حدود میں اے ایس آئی کو پولیس کی جانب سے تلاش کرلیا گیا اور مظفرگڑھ منتقل کیاگیاپولیس ذرائع کیمطابق اے ایس آئی ظفر کے اغواء کی کہانی مبینہ طور پر جھوٹ پر مبنی ہے،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر معاملے کی انکوائری کرکے ڈی پی او مظفرگڑھ کو رپورٹ پیش کریں گے