پی ایس ایل،علیم ڈار کی عدم دستیابی میچ آفیشلز کی تقرری میں تبدیلی
کراچی (اے پی پی) پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن 6 کے میچ آفیشلز کی تقرری میں تبدیلی کی ہے۔ منگل کو پی سی بی کے مطابق علیم ڈار افغانستان بمقابلہ زمبابوے سیریز کے باعث 25 فروری سے 14 مارچ تک دستیاب نہیں ہوں گے،علیم ڈار اب 23 اور 24 فروری کے شیڈول لیگ میچز میں امپائرنگ کریں گے۔اسی طرح 12، 13، 14 اور 15 مارچ کو شیڈول میچز میں علیم ڈار کی جگہ ضمیر حیدر، راشد ریاض اور آصف یعقوب امپائرنگ کریں گے۔