طلبہ تنظیموںکے دو گروپوں میں جھگڑا‘ 2 افراد زخمی‘ تمام گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) طلبا تنظیموں کے دوگروپوں کے مابین لڑائی جھگڑا، دو افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین کے افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے ایمرسن کالج بوسن روڑ پر طلبا تنظیموں کے دوگروپوں اورنگزیب، ذیشان، محمد علی ظفر، نعمان، محمود احمد، رانا ارسلان احمد، رانا عبدالرحمن کا محمد اسد، محمد مرسلین، محمد ارشد اور شاہد کے مابین کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جو لڑائی میں تبدیل ہوکر ایک دوسرے پر حوروں، مکوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے میدان جنگ میں بدل دیا، لڑائی کے دوران دو افراد اورنگزیب اور محمود احمد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر دونوں طلبا تنظیموں کے تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔