یوم یکجہتی کشمیر فینسنگ چیمپئن شپ اریب حسن ‘یسرا خان کے نام
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر فینسنگ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت جبکہ خاص مہمانوں میں عتیق شمسی، اصغربلوچ، مسز نوشاد، خالد رحمانی، نوشاد خان اور محمد تقی سیکرٹری سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن تھے۔ سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد تقی نے کہا کہ فینسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے یہی وجہ ہے کہ ہم ایونٹس کا متواتر انعقاد کر رہے ہیں۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں یسرا خان، اریب حسن، طوبیٰ، سوہا سلور میڈل حاصل کرنے والوں میں صبا، ماحد عثمانی، جبکہ برونز میڈلز حاصل کرنے والوں میں علیشاہ، مجتبیٰ، الیکس، حننہ اور میرپورخاص سے آئی فینسر آینہ شامل تھی۔آخرمیں انٹرنیشنل فینسرز عائشہ آس محمد اور مصطفی نے فینسنگ کے جوہر دکھائے چیمپئن شپ میں شہر قائد کے70سے زائد فینسرز نے شرکت کی۔