شہری سے دست اندازی کرنے اور کانسٹیبل کے ساتھ دست گریبان ہونے کے الزام میں 6 افراد کے خلاف مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر ) شہری سے دست اندازی کرنے اور کانسٹیبل کے ساتھ دست گریبان ہونے کے الزام میں 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق گلگشت پولیس کو عبدالرحمن نے بتایا کہ میرے کلینک کے باہر کار پارک کی ہوئی تھی کہ اسی اثنا میں ملزمان فہد ، عمران ، فہیم وغیرہ نے اپنی گاڑی میری کھڑی گاڑی ماری جس پر توں تکرار شروع ہوگئی ملزم فہد نے کال کرکے اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی بلوالیا 15پر اطلاع دی تو پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان نے میرے اور کانسٹیبل اکرام کے ساتھ دست گریبان ہوکر شرٹ کے بٹن توڑ دیئے اور فرار ہوگئے۔