ڈکیتی کی مسلسل وارداتیں‘ شہری سراپا احتجاج‘ ملتان میں دوسرے روز بھی مظاہرہ
ملتان‘ بورے والا‘ میاں چنوں‘ ٹبہ سلطان پور‘ اڈا پل14 (کرائم رپورٹر ‘ نیوز رپورٹر‘ نمائندوں سے) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کا سامان ،نقدی ،موٹرسائیکلیں ودیگر سامان سے محروم ہوگئے‘ شہری سراپا احتجاج‘ ملتان میں مظاہرہ۔تفصیل کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے بستی کوٹھے والی ظفر لال سے تین مسلح ڈاکو نے نقدی15ہزار چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے واحد کالونی صفدر سے دو ڈاکوؤں نے روک کر اسلحہ کی نوک پر نقدی پندرہ سو سمیت دوموبائلز لیگئے،تھانہ شاہ شمس کے علاقے سورجکنڈ روڑ محمد طارق سے دونامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی50ہزار و موبائل لیگئے ،تھانہ کینٹ کے علاقے قاسم بیلہ عبدالخالق کے گھر سے ملزمہ عاصمہ وغیرہ موٹرسائیکل ،نقدیو زیور مالیت2لاکھ3ہزار، محمد فہد کی ،تھانہ گلگشت کے علاقے شاہ زیب تھانہ کوتوالی کے علاقے محمد صدیق کی موٹرسائیکلیں ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے زکریا ٹاون محمد عرفان کی کار مالیت10لاکھ، تھانہ نیوملتان کے علاقے نوید شوکت کی اہلیہ کا پرس جس میں نقدی و موبائل مالیت22ہزارتھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے جاذب وقار ، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عبدالروف کی موٹرسائیکلیں ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد نوید کی جیب سے نقدی و موبائل مالیت88ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد ہاشم کی دوکان سے ملبوسات مالیت20ہزار،محمد کاشف کے مطابق سرکاری رقبہ سے ملزم الطاف وغیرہ درختان ، جبکہ تھانہ دولت گیٹ کے علاقے عامر خان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔ گلگشت میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاٖف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران گلگشت جلال چوک موڑکے جنرل سیکرٹری نوید ظفر،ندیم بٹ،عدیل اعظم کہا کہ ناتجربہ کارایس ایچ او کو گلگشت میں تعینات کرنا تاجروں اور عوام کے ساتھ ظلم ہے جو صرف پولیس سٹیشن تک محدود ہے آئے روز سٹریٹ کرائم چوری ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں کی وجہ سے تاجر برادری ذہنی مریض بن رہی ہے ہم ایڈیشنل آئی جی،آر پی او،سی پی او ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس کا گشت بڑھایا جائے اور ڈکیتوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔جہانیاں میں مرکزی پوسٹ آفس میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں غلہ منڈی میں واقع پوسٹ آفس کے گارڈ اور عملے کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جبکہ ڈاکو جاتے ہوئے یے گارڈ کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔بورے والا میں تھانہ ماڈل ٹائون کی حدود سلیمان ٹائون کی رہائشی(ص) اپنے گھر جا رہی تھی کہ دو نا معلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے ایک لا کھ روپے نقدی اور طلائی زیورات چھین کر فرارہو گئے ۔ میاں چنوں میںتھانہ صدر کی حدود میں دربار بابا نورشاہ کے قریب تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو سیل مین سے نقدی چھین کر فرارہوگئے۔ ٹبہ میں گزشتہ روز شام کو قطب پور روڈ پر واقع ایوب کریانہ سٹور کا ملک انپی دکان بند کر رہا تھا کہ تین نامعلوم ڈاکوؤں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے موبائل اور سامان لے کر فرار ہوگئے انجمن تاجران نے اس کارروائی پر شدید مذمت کی۔