تلخ کلامی، جھگڑے، ہوائی فائرنگ کے واقعات میں5 افرادزخمی
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تلخ کلامی، جھگڑے، ہوائی فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد لہو لہان کردئے گئے تھانہ نیلور کو محمد اعجاز نے بتایا کہ میں اور میرا بھائی جاوید گاڑی سے سلنڈر اتار رہے تھے کہ فہد، ہمایوں وغیرہ نے آکرہوائی فائرنگ کردی جس سے میرا بھائی کندھے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھانہ سبزی منڈی کو حضرت گل نے بتایا کہ سابقہ رنجش پر عتیق وغیرہ نے مدعی اور بھائی نور محمد کو صلح کیلئے دفتر بلایا اور جان سے مارنے کی خاطر چاقو کے وارسے زخمی کر دیاتھانہ لوہی بھیر کوسرفراز نے بتایا کہ لکڑیاں اٹھانے کے پر تلخ کلامی ہوئی جس کی رنجش پر رشید افضال اور بابا رشید نے کلہاڑیوں کے وار کرکے مدعی او ر بھائی کو زخمی کر دیا۔