مزارات اولیاء اللہ کو دینی درسگاہ کے طور پر استعمال کیاجائے،حیدر علی گیلانی
اسلام آباد ( نیوز رپو رٹر ) پیر بری امام سرکار پیر سید حیدر علی گیلانی اور پیر سید محمد علی گیلا نی نے پیر ہاؤس بری امام سرکار میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے مزارات اولیاء اللہ کو دینی درسگاہ کے طور پر استعمال کرنے کی با ضابطہ تجویز پیش کی۔ اس موقع پر انہوںنے حکام بالا، وزیراعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس و دیگر اداروں سے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے بتائی گئی ان کو متوقع دھمکی کا نوٹس لینے کے لیے کہا۔