بجلی مزید 93 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست، نیپرا کل سماعت کریگا
اسلام آباد(صباح نیوز)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میںمزید 93 پیسے اضافے کی درخواست کی نیپراکل( جمعرات کو) سماعت کرے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 93پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس پر نیپرا 25فروری کو سماعت کرے گا۔