سرکاری لیز کے نادہند گان، کیخلاف کریک ڈائون شروع
ملتان (خبر نگار خصوصی) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کے حکم پر سرکاری لیز کے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ایم ڈی اے،پولیس،ضلعی انتظامیہ کے افسران پر مشتمل مشترکہ ٹاسک فورس نے مخلتف علاقوں میں کارروائی کی۔ اس دوران ایم ڈی اے کی اراضی پر قائم 5 پٹرول پمپ سربمہر کئے گئے جن میں پی ایس او کے 2 پمپ عیدگاہ پر،1 جناح پارک کے ساتھ،1 پٹرول پمپ انڈر پاس اور 1 جلیل آباد ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے تحت سرکاری پیسے کی ایک ایک پائی قبضہ مافیا کے حلق سے نکالیں گے۔ سرکاری اراضی پر قابض بڑے مگرمچھ احتساب کیلئے تیار ہوجائیں۔