ایم این اے اورنگزیب خان کھچی کی حلقہ میں آمد‘ لوگوں سے ملاقاتیں
ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار) چک 265/wb میں ایم این اے بیرسٹر اورنگ زیب خان کھچی کی آمد تمام برادریوں نے استقبال کیا ایم این اے کے ہمراہ سردار نصراللہ خان پاندھا ،چوہدری ساجد،محمد اصغر جٹ گورایہ ،چوہری عباس نمبردار تھے اورنگ زیب خان کھچی نے کہا کہ مجھے آپ لوگوں کے چک کے مسائل کا ادراک ہے کرونا وائرس کی وجہ سے کام سست روی کا شکار تھا اور ہماری گورنمنٹ نے لوگوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑا۔ انھوں نے کہا کہ 265کیلئے ایک کلومیٹر کی پختہ سڑک کا فوری اعلان کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ نیو واٹر سپلائی پائپ لائن اور اس چک کیلئے بجلی کی جلد از جلد فراہمی کا اعلان کیا جاتا ہے انشاء اللہ 2 ماہ کے اندر کام شروع ہو جائے گا۔