ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ راجن پور کا اجلاس
راجن پور + جام پور + کوٹلہ دیوان (نمائندہ نوائے وقت/ نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی کے علاوہ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر محمد مزمل، امیر شاہد ڈرگز کنٹرولر راجن پور، ڈاکٹر خلیق انور ڈپٹی ڈرگز کنٹرولر جام پور اور محمد بلال اشرف ڈرگز انسپکٹر تحصیل روجھان نے شرکت کی۔ اس موقع پر 28مختلف نوعیت کے کیس پیش کئے گئے۔ جن کی مکمل سماعت کی گئی۔ سماعت کے بعد 11کیسز کو ڈرگ کورٹ بھیجا گیا،معمولی نوعیت کے 7کیسز کو ورننگ دی گئی جبکہ10کو آئندہ سماعت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔