نیازی حکومت ملک کیلئے عذاب بن چکی ہے : چودھری خالد محمود ججہ
ہیڈراجکاں (نامہ نگار) نیازی حکومت ملک کیلئے عذاب بن چکی ہے، چھٹکارا ناگزیر ہے، سمجھ نہیں آرہی کہ حکومت ملک کو کس طرف لے جانا چاہتی ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چودھری خالد محمود ججہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ چکی ہے۔