قرآن پاک کی تلاوت سے زبان کی لکنت اور لغزش ختم ہو جاتی ہے‘ قاری محمد ریاض ساجد
بستی ملوک (نمائندہ روزنامہ نوائے وقت) قرآن پاک کی تلاوت سے زبان کی لکنت اور لغزش ختم ہو جاتی ہے روز قیامت میں قاری کا گواہ خود قرآن حکیم ہوگا ان خیالات کا اظہار انجمن فروغ تجوید وقرآت پاکستان کے مرکزی چیئرمین قاری محمد ریاض ساجد الازھری نے کیا انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کو اس کی روح کے مطابق سمجھ کر پڑھنے سے انسان کی زندگی سنورجاتی ہے۔