سینٹ الیکشن میں حکومت سرخرو ہو کر نکلے گی:ملک مرتضیٰ اٹھنگل
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رہنماملک مرتضیٰ اٹھنگل نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں حکومت سرخرو ہو کر نکلے گی اور پی ڈی ایم کی نوٹوں کی سیاست دفن ہو جائے گی۔یہ بات انہوں نے کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزیدکہا کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست کوعوام جان چکے ہیں۔