ضلع وہاڑی میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان بدستور کارروائی سے محفوظ
ماچھیوال (خبر نگار) ضلع کونسل وہاڑی کا سی ای او نے لینڈ مافیا اور غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے سامنے آنکھیں بند کر لیں، ماچھیوال و گردونواح میں غیر قانونی ہائو سنگ سوسائٹیز کی لوٹ مار جاری۔ماڈل ٹاون کے نام سے کالونی بنا کر لوگوں کو لاکھوں کا ٹیکہ زرعی اراضی کو سکنی ظاہر کر کے بیچنا معمول بنا لیا گیا، گورنمنٹ کو بھی کروڑوں کا نقصان پہنچانے لگے، لیکن ضلع انتظامیہ لینڈ مافیا اور غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف بے بس نظر آرہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن نہ لیا جانا انتہائی تشویش ناک ہے۔