میپکونے رواں مالی سال کے دوران لائن لاسز کی شرح میں کمی کی‘ اکرام الحق
ملتان (نیوز رپورٹر) میپکونے رواں مالی سال کے دوران لائن لاسز کی شرح میں کمی کی ہے جس سے 75ملین یونٹس بچت کرکے کمپنی کو 80کروڑروپے کا فائدہ ہواہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن اور انرجی لاس ریڈکشن کے منصوبوں کے باعث کمپنی کے نقصانات میں کمی ہورہی ہے ۔ میپکو ریجن میں پروگریسو لائن لاسز میں 0.4فیصد کمی کی گئی۔گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران 12.6فیصد تھے جو رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران کم ہوکر 12.2فیصد رہ گئے ہیں ۔ ملتان سرکل کے پروگریسو لائن لاسزمیں 0.3فیصدکمی، ڈی جی خان سرکل کے لاسز میں0.9فیصد کمی،وہاڑی سرکل کے لاسز میں 0.6فیصدکمی، بہاولپور سرکل کے لاسز میں 0.3فیصدکمی،رحیم یار خان ، ساہیوال اور مظفرگڑھ سرکلوں کے لاسز میں 0.4فیصدکمی ،بہاولنگر سرکل کے لاسز میں 0.2فیصد کمی اور خانیوال سرکل کے لاسز میں 0.6فیصد کمی کی گئی ہے ۔