وہاڑی:سرکاری ہسپتال میں ادویہ نہ ہونے کی وجہ سے غریب مریضوں کومشکلات کاسامنا
وہاڑی ( نامہ نگار)سرکاری ہسپتال میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کو شدیدمشکلات کاسامنابازارمیں ادویات مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب مریض دربدرکے دھکے کھانے پرمجبور۔ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیوہسپتال میں ادویات ختم ہوئے ایک ماہ سے زائدعرصہ گذرچکاہے لیکن حکومت کی طرف سے ابھی تک فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے غریب مریضوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہواہے جبکہ ہسپتال کاعملہ ان کی راہنمائی کرنے بجائے تضحیک آمیزرویہ اختیارکرتاہے مریضوں محمدایوب ، محمدطاہر ،زینب بی بی،ثریاخانم،ممتازالہی ودیگرکاکہناہے کہ ہم تین دن سے یہاں ہسپتال اپنے مریض کے ساتھ ہیں۔