ضلع بہاولپور کے 200 سے زائد مدارس کا وفاق المدارس رضویہ سے الحاق خوش آئند ہے : حسین رضا و دیگر
اوچ شریف (نامہ نگار) ضلع بہاول پور کے دو سو دینی مدارس کا وفاق المدارس رضویہ سے الحا ق کا فیصلہ خوش آئند ہے،دینی مدارس ذاتی مفادات اور سیاست کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت بہاول پور کے امیرصاحبزادہ حسین رضا نے علامہ ریاض احمد اویسی کے ہمراہ کیا، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔