سبزی منڈی دنیا پور میں صفائی کی صورتحال ابتر
دنیاپور (نامہ نگار) سبزی منڈی دنیاپور کے باہر مہینوں سے میونسپل کمیٹی کا عملہ صفائی کے لئے نہ آنے سے سبزی فروٹ خریداری کے لئے آنے والے شہری اپنا سامان گندی جگہ پر رکھنے پر مجبور ہیں اس سلسلے میں سبزی منڈی انجمن آڑھتیاں کامطالبہ تھا کہ صورتحال بہتربنائی جائے۔