میپکو ملازمین اور افسران صارف دوست رویہ اپنائیں‘ سی ای او
ملتان (نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ میپکو ملازمین اور افسران صارف دوست رویہ اپنائیں۔کمپنی میں کارپوریٹ کلچر کے فروغ کیلئے تمام تراقدامات کو کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈکوارٹر میں ویڈیولنک کے ذریعے ریجن بھر کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئر ز کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔