واسا کا نادہندہ صارفین کے خلاف کریک ڈائون کیلئے ایکشن پلان تیار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)واسا رالپنڈی نے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندہ صارفین کے خلاف کریک ڈائون کیلئے ایکشن پلان تیار کرلیا ہے جس کا آغاز بڑے کمرشل نادہندگان سے کیا جائے گاگرفتاریوں اور جائیداد قرقی کیلئے پولیس کی مدد بھی لی جائے گی یہ فیصلہ منگل کووائس چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود ، ڈائریکٹر ریونیو محمد عرفان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو رانا شمس الرحمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ریونیو اور ریونیو انسپکٹروں نے شرکت کی اس موقع پر منیجگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود نے بتایا کہ واسا نے 2009ء کے بعد ٹیرف میں اضافہ نہیںکیا جبکہ بجلی کے بلوں اور ملازمین کی تنخواہوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ادارہ مالی مشکلات کا شکارچلا آرہا ہے۔