ایف بی آر نے بنا کاغذات کے گاڑیوں کی نیلامی کردی
شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے 17 فروری کو ملتان دفتر میں متفرق گاڑیوں کی نیلامی کی، بوقت نیلامی تمام خریداروں کو کہا گیا کہ تمام گاڑیوں کے کاغذات مکمل ہیں، نیلامی میں کامیاب خریداروں سے رقم جمع کرالی گئی اور بوقت ڈلیوری ایف بی آر کے نمائندوں نے کہا کہ کچھ گاڑیوں کے کاغذات ہی موجود نہیں ہیں، جس پر خریداروں نے احتجاج بھی کیا، خریداروں کا کہنا تھا کہ بنا کاغذات کے گاڑیاں خریدنے کا کوئی فائدہ نہیں، نیلامی سے لے کر ڈلیوری کے آخری مرحلے تک کسی بھی شخص کو گاڑیوں کے کاغذات چیک نہیں کرائے گئے اور انہیں مکمل کاغذات کی یقین دھانی کرائی گئی، احتجاج کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ یا تو انہیں مکمل کاغذات فراہم کئے جائیں یا پھر ان کی جمع شدہ رقم واپس کی جائے۔