پنجاب بھر کے سینکڑوں سرکاری سکولز دور جدید میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم
جام پور (خبر نگار) راجن پور سمیت پنجاب بھرکے درجنوں سرکاری سکولز بجلی، چار دیواری، پینے کے صاف پانی اور بیت الخلاء جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ اس حوالے سے پی ایم آئی یو محکمہ سکول ایجوکیشن کی رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ ضلع راجن پور سمیت پنجاب کے 1400 سے زائد سرکاری سکولوں میں بجلی کی سہولت موجود نہیں ہے۔ جبکہ 890 سرکاری سکول ایسے ہیں جن کی چار دیواری نہیں ہوئی۔ 172 سرکاری سکولوں میں بیت الخلاء موجود نہیں ہے جبکہ 192 سرکاری سکولوں میں پینے کے پانی کی سہولت بھی طلبہ کو میسر نہیں ہے۔ صوبائی حکومت نے رپورٹ کے بعد تمام اضلاع کے حکام سے فوری رپورٹس طلب کرلی ہیں۔