چوکیدار کے اندھے قتل کا سراغ لگاکر دو ملزمان گرفتارکرلئے گئے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سول لائن پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاکر دو ملزمان گرفتارکرلئے پولیس کے مطابق31 جنوری کو معمولی تلخ کلامی پر جھنڈا چیچی میں چوکیدار عبداللہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیاتھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزمان کاشف اور آصف کو گرفتار کرلیا ۔