ڈکیتی ، رہزنی میں ملوث دو گینگ کے ملزمان شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل منتقل
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو گینگ کے ملزمان شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کردیئے گئے تھانہ صادق آباد نے ملزمان میں ناصر ، انور، یاسر اور عثمان سے چارپستول 30 بور معہ ایمونیشن اور تھانہ ائر پورٹ نے باکسر گینگ کے تین ملزمان شاہد، بلال اور علی کو گرفتار کرلیا ۔