پاکستان میڈیکل کمیشن کرونا کے 5کیسوں کی تصدیق کے باوجود بند نہ ہوسکا
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) پاکستان میڈیکل کمیشن میں کرونا کے پانچ کیسوں کی تصدیق باوجود ادارے کو بندنہ کیا گیا اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا ۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے زبردستی سیل کر دیا ۔پچھلے ہفتے تک پی ایم سی میں بڑے پیمانے پر کیسوں کے باوجود کام جاری رہا۔ پی ایم سی انتظامیہ ادارے کو بند کرنے سے انکاری رہی ۔بالآخر اسلام آباد انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ آفیسرنے پی ایم سی کے متعدد ادارے سیل کر دیئے اور تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دیدی ۔کمپیوٹر آئی ٹی ٗ ویری فیکشن سیل ٗ لیگل سیکشن ٗ لائسنس سیکشن اور ایڈمن کو سیل کر دیا گیا ہے اور تمام ملازمین اور بالخصوص ان شعبوں کے ملازمین کو قرنطینہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ضعیم ضیاء کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیاہے۔