ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل کے نئے مانیٹرنگ سنٹر کا افتتاح
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے منگل کو احساس دفتر اسلام آباد میں واقع وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل کے نئے مانیٹرنگ سنٹر کا افتتاح کیا۔ مشروط مالی معاونت کے تعلیمی پروگرام سے متعلق امور کی نگرانی بہت اہم ہے ڈیجیٹل کنٹرول روم کی اہمیت بھی اس حوالے سے بہت زیادہ ہے ، اس کام میں معاونت کیلئے کنٹرول روم کیلئے25 کمپلائنس مانیٹرنگ کوآرڈینٹرز اور فیلڈ میں نگرانی کیلئے 882کمپلائنس مانیٹرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران جامع اصلاحات تعینات کی گئیں جس کے نتیجے میں وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل میں بڑے پیمانے پر اصلاحات شامل ہوئیں۔ اصلاحات کے چاراہم ستون ہیں۔ اول ، متعدد پروسیس کی ڈیجیٹلائزیشن جسے پہلے منظم کیا گیا تھا۔ ایپس تیار کی گئیں جن کے تحت عملہ بچوں کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کمپلائنس کرے گا۔ دوم، اس پروگرام کو ملک بھر میں وسعت دینے کیلئے کم خرچ پر مبنی ادارہ جاتی انفراسٹرکچرتیار کیا گیا اور غیر سرکاری تنظیموں پرانحصار ختم کردیا گیا ۔