عدلیہ کا احترام لازم ،متاثرین کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، اسد عمر
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر قائم سی ڈی اے متاثرین کمیشن کا اجلاس منگل کو سی ڈی اے کانفرنس روم میں ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کی اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور سی ڈی اے علی نواز اعوان، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز اور چئیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کے علاوہ ادارے کے دیگر حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں سی ڈی اے حکام نے متاثرین کے مسائل پر ہونے والی پیش رفت پر کمیشن کو آگاہ کیا وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہم عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور متاثرین کے مسائل فی الفور حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ ہم متاثرین کو ان کے جائز حقوق ہر صورت دیں گے اور اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کو مدنظر رکھا جائیگا۔