کے الیکٹرک کی ماہانہ و سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)نیپرا نے کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سی ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کر تے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ منگل کو چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کی زیر صدارت ہونے والی سماعت میں کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ چیئر مین نیپرا کے مطابق کے الیکٹراک موسم گرما میں کراچی کو بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنائے ، اس سال موسم سرما میں بجلی تعطل کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا ۔چیئرمین نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کراچی کے بجلی نظام میں مشکلات سے نیپرا کو آگاہ رکھے، نیپرا دیگر سرکاری اداروں سے مشکلات کے حل میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا ۔چیئرمین نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کا حکومت سے 1400 میگاواٹ بجلی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ۔کے الیکٹرک حکام کے مطابق معاہدہ منظوری کیلئے کابینہ کی توانائی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے، اس سال مارچ میں این ٹی ڈی سی سے 1100 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی۔