سالوں سے فنانشنل مینجمنٹ کے ریفارمز پر کا م کررہے ہیں،آڈیٹر جنرل
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ نئے پبلک فنانشنل مینجمنٹ ایکٹ 2019کے تحت چیف فنانس اینڈ اکائونٹس افسران کے کردار کو بڑھایا جا رہا ہے۔ وزراتوں میں تعینات پاکستا ن آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس سے تعلق رکھنے والے چیف فنانس اینڈ اکانونٹس آفیسران کے کردار کو مزید نکھارنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے آڈٹ ہائوس میں منعقد ہونے والی ایک روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ آڈٹ ہاوس اسلام آباد میں تما م وفاقی وزراتوں میں کا م کرنے والے سی۔ایف۔اے۔اوز کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتما م کیا گیا تھا۔ ورکشاپ میں ایڈیشنل سکریٹری فنانس، تنویر بٹ کو خصوصی طور پر گفتگو کے لیے اس ضمن میں مدعو کیا گیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت گزشتہ اڑھا ئی تین سالوں سے فنانشنل مینجمنٹ کے ریفارمز پر کا م کر رہی ہے۔ PFMایکٹ 2019کے بعد اسکے تحت رولز پر کا م مکمل ہو چکا ہے۔ اور اب ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ ان اصلاحات پر باقاعدہ طو ر پر عمل در آمد شروع کیا جائے۔