جسٹس قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس، چیف جسٹس گلزار احمد نے 10رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)جسٹس قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس میں چیف جسٹس گلزار احمد نے دس رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیاہے جسٹس عمر عطا بندیال دس رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے جسٹس قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس کی سماعت یکم مارچ کو ہوگی۔ اختلافی نوٹ لکھنے والے ججز بھی بینچ میں شامل ہونگے جسٹس منصور علی شاہ,جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس مقبول باقر بینچ کا حصہ ہیں جسٹس امین الدین خان کو جسٹس فیصل عرب کی ریٹائرمنٹ کے باعث بینچ میں شامل کر لیا گیا ہے