مودی کے دورہ کشمیر پر یوم سیاہ

بھارتی فوج نے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں پکڑ دھکڑ کر سلسلہ شروع کر دیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 25 فروری کے بعد غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کا ورہ کرینگے۔ 5 اگست 2019ء کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد نریندر مودی کا پہلا دورہ کشمیر ہو گا۔
بھارتی حکمرانوں کے مقبوضہ کشمیر کے دوروں کے مواقع پر کشمیری ہمیشہ سے شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ پونے دو سال قبل بھارت کی طرف سے شبِ خون مارنے کے بعد کشمیریوں پر بربریت کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے بدترین پابندیوں میں جکڑ دیا گیا مگر کشمیری کسی صورت بھارت کے مظالم کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں ہیں۔ مودی کے دورے پر کشمیری قائدین نے مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ مودی کو سخت حفاظتی اقدامات میں وادی لایا جائیگا اس موقع پر عالمی میڈیا کی وہاں موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت کی سفاکیت کے باعث وادی میں انسانی بحران بدترین شکل اختیار کر چکا ہے۔ آخری کشمیری کے بھارتی فورسز کی بربریت کی بھینٹ چڑھنے ے قبل عالمی برادری خصوصی طور پر اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔