افغان فضائیہ کے حملوں میں 8عسکریت پسند ہلاک
لشکرگاہ(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع نہر سراج میں طالبان کے ایک ٹھکانے پر جنگی طیاروں کے حملے میں مجموعی طور پر 8 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔فوج نے منگل کے روز جاری کیے جانیوالے ایک بیان میں کہا کہ پیر کے اختتام پر ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جنگی طیاروں نے ضلع نہر سراج میں طالبان کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 باغی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں۔مزید کوئی تفصیلات فراہم کیے بغیر بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز فضائیہ کی مدد سے ملک بھر میں مسلح باغیوں پر حملے جاری رکھیں گی۔صوبے کے کچھ حصوں میں سرگرم طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔