کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی اور عوامی مشکلات
مکرمی! 35 سال سے اپنے فیملی اخبار (نوائے وقت) کی وساطت سے ارباب اختیار کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں کہ جب بھی کوئی غیر ملکی ٹیم کرکٹ ٹیم (باقی کھیل تو یتیم ہیں) پاکستان آتی ہے تو ٹیم سیکورٹی کے نام پر پاکستانی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ بالخصوص جس ہوٹل میں مہمان ٹیم کو ٹھہرایا جاتا ہے اسکے گرد و نواح اور پھرسٹیڈیم تک پورے روٹ پر ٹریفک جام رہتی ہے۔ پھر شہریوں کے ساتھ پولیس کا رویہ بھی ہتک آمیز ہوتا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ عوام دوستی کا ثبوت دے۔ قذافی سٹیڈیم کے ساتھ خوبصورت بہترین سہولیات سے مزین 40-50 کمروں والا ہوٹل یا ہوسٹل تعمیر کر ے۔ ٹیمیں وہیں ٹھہریں کھیلیں اور عوام خواری سے بچ جائیں۔ کسی بھی مہذب اور ترقی یافتہ ملک میں باقاعدہ حکومتی انتظامات میں عوام کو ایسے ذلیل و خوار نہیں کیا جاتا۔ (ڈاکٹرزاہد عباس ، شیخوپورہ)