اسلام کے نام پہ بننے والے ملک میں فحاشی کلچرل کوفروغ دیاجارہاہے: علامہ طارق بھابھہ
خان گڑھ( خبر نگار) سوشل میڈیاء کے غلط استعمال نے نوجوان طبقہ کو بے راہ روی کاشکارکردیا،اسلام کے نام پہ بننے والے ملک میں فحاشی کلچرل کوفروغ دیاجارہاہے ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر پروفیسر علامہ طارق بھابھہ نے مہرپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دین سے دوری کی اصل وجہ اسلامی قوانین سے ہٹ کراغیار کی پالیسی اپنانا ہے ۔
دنیاوی حرص ولالچ کی وجہ سے خون کے رشتوں میں دراڑیں پڑچکی ہیں۔