ڈپٹی کمشنر کا مکہ کالونی کا دورہ‘پرائس کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا
لاہور(نیوزرپورٹر) ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اور ہنگامی دورے کیے۔ڈی سی لاہونے مکہ کالونی کا تفصیلی دورہ کیا اور دکانوںکو چیک کیا۔ میگا امتیاز سٹور پر چیکنگ کے دوران ڈی سی کاونٹر پر سبزیوں کی ناقص کوالٹی ہونے پر 01 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ گزشتہ روز پرائس کنٹرول کے حوالے سے 11 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ دی جا رہی ہے۔